عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور چسوتی سیلاب میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔انہوںنے کہا کہ راحت اور بچاؤ کے ساتھ ساتھ، حکومت ہند اور جموں و کشمیر انتظامیہ المناک قدرتی آفت سے متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی کو یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے لیفٹیننٹ گورنر کو مناسب اور خصوصی علاج اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے ان کی دیکھ بھال کے مربوط طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ 16 افراد اس وقت جی ایم سی جموں میں زیر علاج ہیں اور ان کی نگرانی سینئر ہیلتھ اسٹاف کررہے ہیں۔اپنے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے انتظامیہ کے ان 32 افراد کو تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔لیفٹیننٹ گو نے کہا “حکومت سوگوار خاندان کے ارکان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کے ساتھ ساتھ، حکومت ہند اور جموں و کشمیر انتظامیہ المناک قدرتی آفت سے متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی کو یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گو نے کہاکہ لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کے لیے تلاش اور بچاؤ کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو تمام ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آج خراب موسم پر ایڈوائزری جاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
چسوتی سیلاب میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی Iلیفٹیننٹ گورنر کا جی ایم سی جموں کا دورہ
