عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کا جائرہ لیا جہاں انہیں سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جاری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس دوران انہوں نے خطے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے میں فوج کے پختہ عزم کو قابل بنانے کے لیے ان کی ثابت قدمی اور لچک کے لیے تمام رینکز کی سراہنا کی۔یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیافوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے جنوبی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کا جائزہ لیا، جہاں انہیں سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جاری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
پوسٹ میں مزید کہا گیاانہوں نے خطے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے میں فوج کے پختہ عزم کو قابل بنانے کے لیے ان کی ثابت قدمی اور لچک کے لیے تمام رینکز کی سراہنا کی۔قابل ذکر ہے کہ فوجی سربراہ کا یہ دورہ اس وقت ہوا ہے جب جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اکھال دیوسر کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان یکم اگست سے جھڑ پ چل رہی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا دورہ جنوبی کشمیر، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
