عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے ٹریٹوریل آرمی کے تمام جوانوں اور اہلخانہ کو ان کے 76 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث خدمات کو قوم فخر سے سلام پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں ہر سال 9 اکتوبر کو ٹریٹوریل آرمی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ٹریٹوریل آرمی کی بنیاد ہندوستان کے پہلے گورنر جنرل سی راج گوپالا چاری نے 9 اکتوبر 1949 کو رکھی تھی۔
فوج کی شمالی کمان نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: 76 ویں یوم تاسیس پر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما اور شمالی کمان کے تمام رینکس ٹریٹوریل آرمی کے تمام جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا مادر وطن کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث خدمات کو قوم فخر سے سلام پیش کرتی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کی ٹریٹوریل آرمی کو 76 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد