ایل جی کا سکمز دورہ، زخمی یاتریوں کی عیادت کی

Mazar Khan
1 Min Read

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے سے زخمی ہوئے یاتریوں کی عیادت کے لیے آج سکمز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
بعد ازاں، ایل جی نے سکمز میں داخل دیگر تمام یاتریوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں اس معاملے پر ڈائریکٹر سکمز نے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر نے ایل جی کو بتایا کہ مجموعی طور پر 52 یاتریوں کو سکمز میں داخل کیا گیا تھا جن میں سے 35 کو رخصت کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت بادل پھٹنے کے واقع سے متعلق 15 مریض سکمز میں داخل ہیں اور انہیں سکمز براہ راست ہوائی جہاز کے زریعے لایا گیا ہے۔
اسی دوران ایل جی کو بتایا گیا کہ ان تمام مریضوں کی حالت اب مستحکم ہے۔17 مریضوں میں سے ایک مریض کی موت ہوگئی ہے اور ایک کو سکمز میڈیکل کالج بیمنہ منتقل کیا گیا ہے۔

Share This Article