سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز چندن واڑی بیس کیمپ کا دورہ کرکے وہاں یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے وہاں تعینات ڈاکٹروں، صفائی ورکروں اور لنگر چلانے والے لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’شری امرناتھ جی یاتریں کے لئے گئے انتظامات و سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے آج صبح چندن واڑی کا دورہ کیا‘۔
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’وہاں ڈاکٹروں، صفائی ورکروں اور کمیونٹی کچن چلانے والوں کے ساتھ بات چیت کی‘۔
بتادیں کہ شری امرناتھ جی یاترا ناسازموسمی ھالات کے باعث ایک روز بند رہنے کے بعد پیر کی صبح بحال ہوگئی۔
بالتل کے نزدیک جمعے کے روز بادل پھٹنے کا واقع پیش آنے سے کم سے کم سولہ یاتریوں کی جانیں تلف ہوئی تھیں جس کے بعد یاترا کو معطل کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب سوا لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
منوج سنہا کا چندن واڑی بیس کیمپ کا دورہ، انتطامات و سہولیات کا لیا جائزہ