پونچھ// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو پونچھ ضلع میں شہید فوجی اہلکار عبدالمجید کی رہائش گاہ کا دورہ کر کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔
لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “پونچھ میں شہید فوجی اہلکار عبدالمجید کے گھر کا دورہ کیا، جو راجوری میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ ان کے خاندان کی مادر وطن کی خدمت اور قربانیوں کی طویل تاریخ ہے۔ پوری قوم کو ان کی بہادری اور جرات پر فخر ہے”۔
یاد رہے کہ چند روز قبل راجوری ضلع کے کالاکوٹ میں ہوئے ایک انکاﺅنٹر میں کم از کم فوجی افسران سمیت 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے، جن میں پونچھ کے رہائشی حوالدار عبدالمجید بھی شامل تھے۔ انکاﺅنٹر میں 2 غیر ملکی جنگجو بھی ہلاک ہوئے تھے۔