عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 28 اپریل (پیر) کو جموں میں طلب کر لیا ہے۔
یہ سمن دو دن بعد جاری کیا گیا جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں وزراء کی کونسل نے لیفٹیننٹ گورنر کو 28 اپریل 2025 کو صبح 10:30 بجے جموں میں قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق منوج سنہا نے کہا جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019 کی دفعہ 18(1) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس پیر، 28 اپریل 2025 کو صبح 10:30 بجے جموں میں طلب کرتا ہوں ـ
سمن کے مطابق، جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قواعدِ کار و طریقہ کار کے قاعدہ 3 کے تحت، تمام اراکینِ اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر اجلاس میں شرکت کریں ـ