عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج یعنی بروزِجمعہ راج بھون میں یونائیٹڈ ہیڈکوارٹرز میٹنگ کی صدارت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق میٹنگ صبح 11 بجے شروع ہوگی۔ یو ایچ کیو جموں و کشمیر میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس کے آپریشنز کا اعلیٰ کمان ہے۔ذرائع نے کے این او کو بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور میٹنگ میں موسمِ سرما کی تیاریوں، پاکستان کی جانب سے حالیہ ایل او سی پر کشیدگی اور دیگر اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل جی سنہا کو جموں و کشمیر کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریف کیا جائے گا جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور یونین ٹیریٹری کی بین الاقوامی سرحدوں کی صورتحال بھی شامل ہے۔اس اہم سکیورٹی جائزہ میٹنگ میں فوج کے ناردرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات، چیف سکریٹری اتل ڈولو، نیم فوجی دستوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔قابلِ ذکر ہے کہ ایل جی سنہا نے اس سال مئی میں “آپریشن سندور” کی کامیابی کے بعد آخری یو ایچ کیو میٹنگ کی صدارت کی تھی۔اس دوران انہوں نے سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ دہشت گردوں کو ختم کرنے اور ان کے ’’سپورٹ سیل‘‘کو توڑنے کے لیے درست، انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنزانجام دیں۔
ایل جی منوج سنہا آج راج بھون میں یونیفائیڈ ہیڈکوارٹرس میٹنگ کی صدارت کریں گے