عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں // جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو راج بھون میں ڈاکٹر رمیش تمیری کی تصنیف کردہ کتاب ” جموں و کشمیر پر پاکستان کا حملہ (1947-48 ) ۔ ان ٹولڈ سٹوری آف وکٹمز “ کا اجراءکیا ۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے مصنف اور اداراتی ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی مستقبل کی کوششوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تجربہ کار تنقیدی مورخ ڈاکٹر آر ایل بھٹ کی تحریر کردہ کشمیر کے تاریخی منظر نامے پر ایک کتاب ” کشمیر آف کلہانہ “ بھی جاری کی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر رمیش تمیری، انیل بھٹ، راجیش دھر، ونے کول، انکور بگاتی اور دیپک رینہ موجود تھے۔