یو این آئی
سرینگر// سرینگر میں رانجی ٹرافی میچ سے قبل جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کشمیر اور سروسز کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے ساتھ بات چیت کی۔
بتادیں کہ رانجی ٹرافی 2024 – 25 کا 40 واں میچ آج یعنی ہفتے کو سری نگر کے شیر کشمیر سٹیڈیم میں جموں و کشمیر بمقابلہ سروسز ہو رہا ہے۔
منوج سنہا نے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے ساتھ بات چیت کی۔
انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’سری نگر میں رانجی ٹرافی کے میچ سے قبل جموں کشمیر اور سروسز ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ بات چیت ہوئی‘۔
جموں وکشمیر سکاڈ میں عبدالصمد، ابھینو پوری، احمد بانڈے، پارس ڈوگرا، شبھم کھجوریا، شبھم پنڈیر، عابد مشتاق، عاقب نبی، ساحل لوترا، ویورنت شرما، شیونش شرما، راسخ سلام، روہت شرما، عمر نذیر میر، عمران ملک اور یودھویر سنگھ شامل ہے جبکہ سروسز اسکاڈ اے کے شکلا، رجت پالیوال، روی چوہان، شبھم روہیلا، ارجن شرما، جینت گویت، پلکیت نارنگ، سورج وششت، ارون کمار، لوکیش بنسل، نتن تنور، نتن یادو، پونم پونیا اور ورون چودھری پر مشتمل ہے۔