عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (SKICC)، سرینگر میں ملی ٹینسی سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو تقرری نامے سونپے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد دہشت گردانہ واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو روزگار فراہم کر کے ان کی مدد کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شمالی، جنوبی اور وسطی کشمیر کے متاثرہ خاندانوں کو ایل جی سنہا نے بذاتِ خود 250 تقرری نامے دئیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کی فلاح و بہبود اور باز آبادکاری کے لیے انتظامیہ کی مسلسل وابستگی کا یقین دلایا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ تقریب آرٹیکل 370 کی منسوخی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی۔
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ملی ٹینسی سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو 250 تقرری نامے سونپے
