عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج دوپہر پہلگام کے بائیسارن علاقے میں سیاحوں پر ہونے والے ملی ٹینٹ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایل جی منوج سنہا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئےعوام کو یقین دلایا کہ اس بزدلانہ حملے میں ملوث افراد کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہامیں نے ڈی جی پی اور سیکورٹی حکام سے بات کی ہے۔ فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ چکی ہیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ایل جی نے مزید بتایا کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہاایک زخمی سیاح کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔دریں اثناء، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یقین سے باہر صدمے میں ہیں۔
انہوں نے کہاہمارے مہمانوں پر یہ حملہ ایک شرمناک عمل ہے۔ اس حملے کے ذمہ دار حیوان ہیں، انسانیت سے عاری اور ہر قسم کی مذمت کے مستحق ہیں۔ الفاظ اس ظلم کی مذمت کے لیے ناکافی ہیں۔ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی ساتھی اور وزیر سکینہ ایتو سے رابطے میں ہیں، جو زخمیوں کے علاج کے انتظامات دیکھنے کے لیے اسپتال پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں فوری طور پر سرینگر واپسی کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔
پہلگام ملی ٹینٹ حملہ : ایل جی منوج سنہا اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا کی شدید مذمت
