عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو سیکورٹی جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مدعو کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا، ’’ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر قانون و انتظام کو دیکھ رہے ہیں، لیکن اصولی طور پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو اجلاس میں بلایا جانا چاہیے تھا کیونکہ انہیں خطے میں قانون و انتظام اور سیکورٹی کے حوالے سے وسیع تجربہ حاصل ہے، مگر ایک بار پھر انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج ایک سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، جس میں پولیس، فوج، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں۔
ایل جی کو سیکورٹی جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو مدعو کرنا چاہیے تھا: ناصر اسلم وانی
