عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں جموں و کشمیر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور جاری انسدادِ ملی ٹینٹوں آپریشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں اعلیٰ سیکیورٹی حکام شرکت کریں گے، جن میں چیف سیکریٹری اتل ڈلو، ہوم سیکریٹری چندرکر بھارتی، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی نتیش کمار، اے ڈی جی پی آرمڈ آنند جین، اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر ودھی کمار بردی شامل ہیں۔
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا آج اعلیٰ سطحی سیکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے
