عظمیٰ ویب ڈیسک
رائے پور/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کل دیر رات چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی سے دارالحکومت رائے پور میں واقع وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر مسٹر سنہا نے مسٹر سائی کو ماتا ویشنو دیوی کا مقدس پرساد پیش کیا۔ سنہا کا چھتیس گڑھ میں خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر سائی نے انہیں بستر آرٹ کا لوگو پیش کیا۔