عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شب برات کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
ایک پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، “اس مقدس موقع پر، میں لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ شب برات امن اور ہم آہنگی کو فروغ دے اور ہم میں سے ہر ایک کو محبت اور ہمدردی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دے”۔