منوج سنہا کی بدھ پورنیما کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد

یو این آئی

سرینگر// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ پورنیما کے مقدس کے موقع پو لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘مہاتما بدھ کا ابدی پیغام ہمیں سچائی، ہمدردی اور عالمگیر بھائی چارے کے راستے پر گامزن کرتا ہے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں بدھ پورنیما کے مقدس موقع پر لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘مہاتما بدھ کا ابدی پیغام ہمیں سچائی، ہمدردی اور عالمگیر بھائی چارے کے راستے پر گامزن کرتا ہے’۔
انہوں نے دعا کی کہ: ‘بدھ پورنیما کا یہ تہوار امن، خوشی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے’۔
بتادیں کہ بدھ پورنیما جس کو بدھ جینتی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، بدھ مت کا ایک اہم تہوار ہے جس کو دنیا بھر میں انتہائی تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے۔