عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اُدھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں پیش آئے افسوسناک حادثے میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی رابطہ گاہ ’ایکس‘پر ایک پیغام میں کہا’’اُدھم پور کے قریب حادثے میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت پر دلی افسوس ہے۔
ایل جی نے مزید کہا کہ قوم کے تئیں ان کی مثالی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ میری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ سینئر افسران کو بہترین ممکنہ طبی امداد اور تعاون فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سڑک حادثہ میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہارِ افسوس
