ہندواڑ ہ سڑک حادثہ: لیفٹنٹ گورنر کا اظہارِ دُکھ

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہندوارہ میں پیش آئے افسوسناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جس میں سرکاری اسکول کے استادارشاد احمد لون جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’’میں ہندوارہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثے سے گہرے رنج میں ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں ارشاد احمد لون کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

Share This Article