عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام// پولیس نے اتوار کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں لشکر طیبہ کے 4 جنگجو ساتھیوں کو گرفتار کرکے لشکر طیبہ کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا، “پولیس نے کہا کہ کولگام پولیس نے فوج کی 1 آر آر اور 18 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر 4 کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں یو اے پی ایکٹ کی زیرِ دفعہ 13، 18، 39 کے تحت پولیس تھانہ قائموہ کولگام میں درج ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 14/2024 درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
گرفتار افراد کی شناخت ظہور احمد پنڈت ولد عبدالغنی پنڈت، بصیر حسین پنڈت ولد فاروق احمد پنڈت، امتیاز گل ولد گل محمد بھٹ اور گلزار احمد کھر ولد غلام محمد سکنہ وانپورہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا، “ان کے قبضے سے 1 پستول، 2 پستول میگزین، پستول کے 20 راوند، 4 یو بی جیز، اور انساس کے 24 راوند برآمد ہوئے ہیں”۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے اور معاملے میں مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں متوقع ہیں۔