عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے جمعہ کے روز ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔
ایک عہدیدارنے بتایا کہ چیتے کو آج صبح اوریل کنڈ گاؤں میں مقامی لوگوں نے دیکھا۔
انہوں نے کہا، “رہائشیوں نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی، جس کے بعد ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور جال بچھایا۔انہوں نے مزید بتایا، کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد تیندوے کو بے ہوش کر کے محفوظ طریقے سے پکڑ لیا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ جنگلی جانور کی موجودگی سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، کیونکہ اس نے صبح کے وقت ایک شخص پر حملے کی کوشش بھی کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیندوے کو ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔