عظمیٰ ویب ڈیسک
ہندواڑہ// شمالی کشمیر کے علاقے شارہامہ قلم آباد میں ایک دو سالہ بچہ تیندوے کے حملے میں جاں بحق ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ دو سالہ لڑکا اپنے گھر کے باہر چل رہا تھا کہ اچانک ایک تیندوا نمودار ہوا اور اس پر حملہ کر دیا۔
مقامی لوگوں نے فوری طور پر بچے کو بچانے کی کوشش کی جس کے باعث تیندوا موقع سے فرار ہو گیا۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
تیندوے کے حملے میں جاں بحق بچے کی شناخت حسنین نثار ساکن شارہامہ قلم آباد کے طور پر کی گئی ہے۔