محکمہ وئلڈ لائف نے مقامی لوگوں کے تعاون سے گاندربل کے علاقہ وسن میں تیندوے کے بچے کو زندہ پکڑا
راجا ارشاد احمد
گاندربل //گاندربل کے مضافاتی علاقہ وسن میں محکمہ جنگلی حیات نے مقامی لوگوں کے باہمی تعاون سے تیندوے کے بچے کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی. مقامی لوگوں نے اس بارے میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پیر کی صبح وسن میں تیندوا کے بچے کی موجودگی پائی گئی ـ
تاہم اس موقع پر مقامی لوگوں کو یہ محسوس ہوا کہ ہوسکتا ہے کہ بچے کے ہمراہ تیندوا بھی اس پاس موجود ہوگا. اس موقع پر محکمہ جنگلی حیات کو اطلاع دی گئی جن کی ٹیم موقع پر پہنچ کر تیندوے کے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا
محکمہ جنگلی حیات کے ماہرین کی ایک ٹیم نے بچے کو نقصان پہنچائے بغیر اسے بچانے کے لیے تندہی سے کام کیا۔