عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن/رام بن ضلع کے سیری علاقے میں جمعہ کی صبح ایک دلخراش سڑک حادثے میں ایک وکیل کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر، زخمی ہو گئے جن میں ایک اسکولی بچہ بھی شامل ہےـ
اطلاعات کے مطابق، ایک ٹرک جو دو اسکولی بچوں کو لے جا رہا تھا، اچانک بے قابو ہو کر الٹ گیا اور سامنے سے آرہی ایک کار پر جا گرا۔ کار میں سوار وکیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والے وکیل کی شناخت کی جا رہی ہے۔
حادثے میں ٹرک میں سوار ایک بچے کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔
دونوں کو علاج و معالجے کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔ بعد ازاں، نقصان زدہ گاڑیوں کو ہٹانے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔
رام بن کے سیری علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ، وکیل ازجان، دو زخمی
