عشرت حسین بٹ
منڈی//ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج تیجندر سنگھ کا کہنا ہے کہ راجوری پونچھ میں امن و امان برقرار ہے اور اگر عوام پولیس کے ساتھ ہے تو یہ امن و امان برقرار رہے گا ان خیالات کا اظہار موصوف نے منڈی میں کشمیر عظمیٰ کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات میں ملوث لوگوں کے خلاف پولیس زیرہ ٹالرینس کے تحت کام کر رہی ہے اور جو بھی لوگ منشیات جیسی لت میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی آئی جی موصوف کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور منشیات خورو ںکی جائدادیں سرکاری قبضے میں لی جاری ہیں اور ایسے لوگوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت معاملات بھی درج کئے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس عوام کا تعاون چاہتی ہے اور منشیات میں ملوث لوگوں کے خلاف پولیس کو مطلع کر کے ایک بہتر سماج کو تعمیر کرنے میں پولیس کی مدد کریں تاکہ آنے والی نسل کو بہتر کل دیا جائے۔
راجوری پونچھ میں امن و امان پولیس اور عوام بہتر تال میل سے ممکن ،منشیات میں ملوث لوگوں کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جائے گا: ڈی آئی جی
