عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// راجوری ضلع کے کالاکوٹ علاقے میں گزشتہ روز سے جاری ایک تصادم آرائی میں لشکر طیبہ کا ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
جموں میں مقیم فوج کے ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے کالاکوٹ باجی مال علاقے میں بدھ سے جاری ایک تصادم آرائی میں قاری نامی ایک جیش جنگجو مارا گیا ہے، وہ پاکستانی شہری تھا اور کٹر ملی ٹینٹ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مارے جنگجو کو پاک اور افغان محاذ پر تربیت دی گئی ہے۔ وہ لشکر طیبہ کا ایک اعلیٰ درجہ کا لیڈر ہے۔ وہ گزشتہ ایک سال سے اپنے گروپ کے ساتھ راجوری پونچھ میں سرگرم ہے۔ اسے ڈانگری اور کنڈی حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی سمجھا جاتا ہے۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ اسے خطے میں دہشت گردی کی بحالی کے لیے بھیجا گیا تھا۔
وہ آئی ای ڈیز میں ماہر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ غاروں اور جنگلاتی علاقوں میں آپریشن میں مہارت رکھتا تھا اور ایک تربیت یافتہ سنائپر تھا۔