عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ایک دور افتادہ جنگلی علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع کے مطابق کشتواڑ کے جنگلی علاقے چھاترو سنگپورہ علاقے میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور پولیس نے جنگلی علاقے کو پوری طرح سے سیل کیا۔
فورسز نے جنگل کے دشوار گزار علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے اور مشتبہ مقامات پر جدید آلات اور تربیت یافتہ دستوں کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے پیش نظر جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
کشتواڑ کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری
