محمد تسکین
سرینگر/تازہ بارشوں کے باعث ضلع رام بن میں ایک بار پھر سے معتدد مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے تباہی ہو ئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث رام بن-بانہال سیکٹر بھاری بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
بارشوں کے باعث رام بن کے چمبہ، سیری اور رام بن قصبہ سمیت مختلف مقامات پر تازہ فلش فلڈز، لینڈ سلائیڈز اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں، جس سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔
واضح رہے 20اپریل کی ضلع رام بن میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی تھی جس دوران سینکڑوں رہائشی ڈھانچوں ، درجنوں ہوٹلوں اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور بھاری پیمانے پر جموں سرینگر قومی شاہراہ کو بھی نقصان پہنچا تھا ۔
تازہ بارشوں کے باعث رام بن کے مختلف مقامات پر ایک بار پھر سے لینڈ سلائڈنگ
