عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سابق وزیر لال سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ معاملے میں انسداد بدعنوانی عدالت کی طرف سے ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کرنے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔
ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی کے چیئرمین کو منگل کی شام منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں ای ڈی کی طرف سے پوچھ گچھ کے ایک دن بعد گرفتار کیا گیا۔
یہ مقدمہ تعلیمی ٹرسٹ کے لیے زمین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔
لال سنگھ کی اہلیہ کانتا اندوترہ نے جموں میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ ٹرسٹ کی چیئرپرسن ہیں اور ایجنسیاں ان کے شوہر کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انسداد بد عنوانی کی خصوصی عدالت نے منگل کو لال سنگھ پیشگی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا تھا، اور ان کی اہلیہ اور بیٹی کو 30 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے تحقیقات ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی تھی۔