عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں شہر کے مضافات میں میران صاحب علاقے میں ایک منی بس کے الٹ جانے سے ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ 2 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ میران صاحب کے علاقے میں جمعہ کی صبح ایک منی بس دوسری کو اوورٹیک کرتے ہوئے پھسل کر سڑک سے نیچے جاگری۔
اُنہوں نے بتایا، “حادثے میں ایک خاتون مسافر کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں”۔ پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال آر ایس پورہ پہنچایا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔