عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے حضرت بل علاقے میں ایک خاتون نے پیر کے روز خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ خاتون نے سرینگر شہر کے حضرت بل علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر خود کو آگ لگا دی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح تقریباً 11 بج کر 42 منٹ پر موصول ہوئی۔ فائربریگیڈ اور ایمرجنسی سروسز کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، خاتون کو عمارت سے نکال کر شدید جھلسنے کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثناء، خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ایک اور سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ جاننے کی کوشش جاری ہے۔