عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر//مرکزی وزیر کرن رجیجو نے منگل کو اطلاع دی کہ ان کے قافلے سے کچھ فاصلے پر ایک گاڑی حادثاتی طور پر دریا میں جاگری، تاہم خوش قسمتی سے دونوں سوار افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔رجیجو نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ دراس پہنچنے سے قبل پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قافلے سے آگے ایک گاڑی اچانک دریا میں گر گئی، لیکن ہم بروقت وہاں پہنچے اور دونوں افراد کو بچا لیا گیا۔وزیر کے مطابق حادثے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں دونوں مسافروں کی جان بچائی جا سکی۔خیال رہے کہ کرن رجیجو لداخ کے دورے پر ہیں۔