عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے بمنہ علاقے میں منگل کو ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے کپوارہ کی ایک خاتون جاں بحق ہو گئی،۔ ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ یہ واقعہ بمنہ میں ایس ڈی ایم آفس کے قریب اس وقت پیش آیا جب خاتون سڑک پار کر رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔خاتون کی شناخت نسیمہ بیگم زوجہ فیاض احمد ساکن کپوارہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
بمنہ سرینگر میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق