عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/منشیات کی لعنت کے خلاف سخت کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے درگمولہ علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے براون شوگر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ درگمولہ کی ایک ٹیم نے برمری میں کوالٹی کیئر ہسپتال کے نزدیک ایک معمول کے ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھ کر جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے براون شوگر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت غلام نبی ملہ ولد محمد جمال ساکن کپوارہ کے طور پر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کپوارہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کپوارہ پولیس منشیات کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے۔
کپواڑہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
