عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے کنڈی خاص میں گزشتہ رات نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا 43 سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج سری نگر کے اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو گزشتہ رات اس کے گھر پر گولی ماری گئی، جس کے بعد اُسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے اُسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ وہ ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ قانونی و طبی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کی جائے گی ـ
فوت ہونے والے شخص کی شناخت غلام رسول مگری، ولد غلام حسن مگری، ساکن کنڈی خاص کے طور پر ہوئی ہے—
نامعلوم بندوق برداروں کی گولیوں کا شکار کپواڑہ کا ایک شخص سری نگر اسپتال میں دم توڑ گیا
