سوپور//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں پیر کو ایک 45 سالہ شخص نے مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی جس کے بعد تلاشی اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ کپواڑہ کے رہنے والے علی محمد وانی نے سوپور کے علاقے چخان کے قریب دریا میں چھلانگ لگا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد فوری طور پر ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاکہ متعلقہ شخص کی تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کی تلاش کے لیے بچاو کاروائی جاری ہے۔
سوپور: کپواڑہ کا شہری دریائے جہلم میں کود گیا، بچاؤ کاروائی جاری
