ویب ڈیسک
سرینگر// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کا ایک 30 سالہ رہائشی جمعرات کو گرمائی دارالحکومت سری نگر میں اپنے کرائے کے کمرے میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ خانیار سری نگر میں ایک شخص اپنے کرائے کے کمرے میں پراسرار حالات میں زمین پر پڑا پایا گیا۔ جس کے بعد اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت سجاد احمد خان (عمر قریب 30 سال) ولد عبدالاحد ساکنہ خان محلہ زرہامہ کپواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔