عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بدھ کی صبح برتھانہ قمرواری سرینگر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ولگام ترہگام کپواڑہ کے رہائشی امتیاز احمد ولد عبد الخالق کی لاش برتھانہ قمرواری میں برآمد ہوئی ہے۔
افسر نے بتایا کہ لاش پر کسی قسم کے تشدد یا زخموں کے نشانات موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔