عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//وسطی ضلع سرینگر میں کپواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک24 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے کلروڑ علاقے سے تعلق رکھنے والا نوجوان بدھ کے روز سرینگر کے ٹینگپورہ علاقے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی شناخت جاوید ملک ولد عبدالرحمن ملک کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ طبی اور قانونی کاروائی کے بعد لاش آخری رسومات کے لیے متوفی کے قریبی رشتہ داروں کے حوالے کر دی گئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔