عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/کولگام ضلع کے گُڈدر جنگلاتی علاقے میں جاری انکاؤنٹر کے دوران مزید ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا گیا ہے ، جس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گُڈدر جنگل میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعد جب ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری کی گئی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔گولہ باری کے تبادلے میں ایک ملی ٹینٹ کو سیکورٹی فورسز نے مستعدی کیساتھ بے اثر کر دیا جبکہ اِس دوران فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر بھی زخمی ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے اب مزید ایک اور ملی ٹینٹ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا۔
کولگام انکاؤنٹر میں دوسرا ملی ٹینٹ بھی جاں بحق ، آپریشن ہنوزجاری
