عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے کولگام، محمد یوسف تاریگامی نے آج کہا کہ بے گناہ لوگوں کا قتل ناقابل برداشت اور قابلمذمت ہے، لیکن ایک پوری کمیونٹی کو اجتماعی سزا کا نشانہ بنانا غیر منصفانہ اورناقابل قبول ہے۔
تاریگامی نے کا کہنا تھا کہ سینکڑوں لوگوں کو بلاجواز حراست میں لیا جارہا ہے جو کہ انتہائی پریشان کن ہیں۔