عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// کشمیر یونیورسٹی نے 7 مارچ 2024 کو ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بدھ کو جاری ایک نوٹیفکیش کے مطابق، “تمام متعلقہ امیدواروں کی اطلاع کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات، جو کہ 07 مارچ 2024 کو ہونے والے تھے، ملتوی کر دیے گئے ہیں”۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ”جلد ہی نئی تاریخیں جاری کی جائیں گی“۔ تاہم یونیورسٹی حکام نے امتحانات ملتوی کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔