عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// کشمیر یونیورسٹی نے 22 جنوری بروز پیر کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔
اتوار کو جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، کشمیر یونیورسٹی کے 22 جنوری 2024 کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں”۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ملتوی امتحانات کے انعقاد کی نئی تاریخوں کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
قبل ازیں، جموں و کشمیر حکومت نے ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتیشٹھنا کے پیشِ نظر 22 جنوری 2023 کو نصف دن کیلئے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔