سرینگر// گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے سینئر فوٹوگرافر امان فاروق کو صدمہ پہنچا ہے۔ اُن کی والدہ گزشتہ شب انتقال کر گئیں۔
اہلِ خانہ نے بتایا کہ مرحومہ نے مختصر علالت کے بعد گزشتہ شب آخری سانس لی۔ اُن کی آخری رسومات آج صبح سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں ادا کی گئیں۔
اہلِ خانہ نے مزید بتایا کہ بابا پورہ حبہ کدل میں اُن کی رہائش گاہ پر تعزیت کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔
اُن کے انتقال پر ادارہ کشمیر عظمیٰ نے تعزیت پیش کی ہے اور اپنے ساتھی رُکن امان فاروق اور پسماندہ کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ادارہ دعا گو ہے کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ امین
روزنامہ کشمیر عظمیٰ کے فوٹوگرافر امان فاروق کو صدمہ، والدہ انتقال کر گئیں
