عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے کرسو راجباغ میں 14 دسمبر 2024 کو بجلی کے جھٹکے سے زخمی ہونے والے نوجوان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ نوجوان قریبی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
متوفی ایک نجی کمپنی ایم/ایس گوپی کرشنا انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ بطور ورکر RDSS سکیم کے تحت کام کر رہا تھا، جو کہ ایک کنٹریکٹر کمپنی ہے۔
دریں اثنا، چیف انجینئر (ڈسٹری بیوشن-کے پی ڈی سی ایل) نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر او اینڈ ایم سرکل 2 سرینگر، ایگزیکٹیو انجینئر ای ڈی 2 سرینگر، اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سب ڈویژن راجباغ شامل ہیں۔
کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس افسوسناک حادثے کے اسباب و واقعات کی مکمل تحقیقات کرکے 3 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔