- عاصف بٹ
کشتواڑ/ بدھ کی رات ہوئی موسلادھار بارشوں کے سبب کشتواڑ ضلع میں سنتھن کشتواڑ شاہراہ پر خانپورہ کے قریب سیلابی ریلا آنے کے سبب متعدد مکانات و گاڑیوں کو نقصان پہنچاہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ڈیڈھ پیڈھ کے خانپورہ نالے میں اچانک سیلابی ریلا آیا جس سے مٹی کے تودے و پتھر شاہراہ پر گرآئے جسکے باعث متعدر رہایشی، مکانات و گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاہےـ
دریں اثناء کشتوااڑ کو ضلع اننت ناگ سے جوڑنے والی شاہراہ پر بھی ٹریفک آمدرفت متاثر ہوئی ہے۔
خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے آج تیسرے روز بھی ضلع کے سبھی تعلیمی ادارواں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
کشتواڑسنتھن قوم شاہراہ پر خانپورہ کے قریب سیلابی ریلے کا واقعہ متعدد مکانات و گاڑیوں کو نقصان، ضلع میں تیسرے روز بھی تعلیمی ادارے بند
