عظمی ویب ڈیسک
کشتواڑ// چھاتروکشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین ایک تصادم میں چار فوجی زخمی ہوئے جن میں دو نے دم توڑ دیاـ
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ چار زخمی فوجیوں میں سے دو دم توڑ چکے ہیں جبکہ دو کا علاج جاری ہے۔ فوج کے مطابق جیش محمد سے وابستہ کم از کم تین ملی ٹینٹ چھاترو کےجنگلی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
سیکورٹی فورسز نے گھیرا مزید وسیع کر دیا ہے تاکہ ملی ٹینٹ فرار نہ ہوں۔ قابلِ ذکر ہے کہ یہ تصادم وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈوڈہ ضلع کے دورے سے ایک دن قبل جاری ہوا ہے، تاہم ڈوڈہ میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں ـ