عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ضلع کشتواڑ کے چھاتروعلاقے میں جاری انکاؤنٹر میں مزید دو ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
دفاعی ترجمان کے مطابق چھاتروکے جنگلاتی علاقے میں 9 اپریل کو مشتبہ نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد سکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن شروع کیا تھا۔
فوج نے اپنے بیان میں کہا: “مشکل علاقے اور خراب موسمی حالات کے باوجود سکیورٹی فورسز نے دو مزید دو ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا ہے، جس سے علاقے کی سلامتی کی جانب ایک اہم قدم بڑھایا گیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، آرمی کی وائٹ نائٹ کور نے ایک بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کی تصدیق کی ہے، جن میں ایک اے کے رائفل اور ایک ایم 4 رائفل شامل ہے، جو اس آپریشن کی دہشت گردانہ سرگرمیوں پر کاری ضرب کا ثبوت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا: یہ آپریشن 9 اپریل کو مخصوص انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر جموں و کشمیر پولیس کے اشتراک سے شروع کیا گیا تھا۔
سکیورٹی فورسز تمام ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کے تحفظ اور ملی ٹینٹوں کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔