عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز سینئر افسروں کے ساتھ بات کی اور ضلع کشتواڑ کے بادل پھٹنے سے متاثرہ چسوتی گاؤں میں جاری بچاؤ اور ریلیف کارروائیوں کا جائزہ لیا۔انہوں کہامیں فلش فلڈ سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کو یقینی بناؤں گا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کوایکس پر ایک پوسٹ میں کہاسینئر عہدیداروں سے بات کی اور کشتواڑ کے چسوتی میں بچاؤ اور راحت کے کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہامیں سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کو یقینی بناؤں گا۔ان کا مزید کہنا تھا میں نے سینئر حکام کو متاثرہ افراد کو فوری ریلیف اور بلاتعطل ضروری سامان پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ کشتواڑ کے اس دورافتادہ اور مچیل مندر کی طرف جانے والے آخری موٹر یبل گاؤں چسوتی میں جمعرات کو بادل پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن فلیش فلڈ نے ہولناک تباہی مچا دی جس میں اب تک کم از کم 60 افراد جاں بحق، 120 سے زائد زخمی اور 70 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کو متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین کے لئے ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا۔
کشتواڑ سانحہ:فلش فلڈ سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کو یقینی بنایا جائے گا: منوج سنہا
