عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو کشتواڑ ضلع میں بادل پھٹنے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’مقامی انتظامیہ امدادی اور بچاؤ کارروائیاں کر رہی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا ہے۔ ہم صورت حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر حال میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ضرورت مندوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بادل پھٹنے کا یہ واقعہ کشتواڑ کے کے چسوتی علاقے میںپیش آیاہے جس کے نتیجے میں شدید فلیش فلڈ نے شری ماچیل ماتا یاترا کے سفر کو بری طرح متاثر کیا۔یہ سالانہ یاترا 25 جولائی سے شروع ہوئی تھی اور 5 ستمبر تک جاری رہے گی، جس میں ہزاروں عقیدت مند پڈر وادی کے ماچیل میں واقع مقدس چنڈی ماتا مندر کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔
کشتواڑ بادل پھٹنے کا واقعہ: وزیر داخلہ امیت شاہ کا ایل جی اور وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر سے رابطہ، امداد کی یقین دہانی
